لاہور ... لاہور میں حلقہ این اے120 سے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر راشد یاسمین کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔ کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔ پاکستان عوامی تحریک اب تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔ این اے 120 میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفاتر کا قیام اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ 2013 میں اس حلقہ سے نواز شریف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے این اے120میں ضمنی انتخاب میں فوج کی تعیناتی کاحکم دیا ہے ۔پاک فوج کے جوان ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک تعینات رہیں گے۔