فیس بک کے”آن دس ڈے“ فیچر میں تبدیلی
فیس بک کی جانب سے’ ’ آن دس ڈے“ کے فیچر کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ صارفین کی خوشگوار یادوں کو تازہ رکھا جا سکے، اب اس فیچر میں نیا اضافہ کیا یہ گیا ہے کہ ہر ماہ کے اختتام پر فیس بک کی جانب سے ماہ کی تمام پوسٹ ، شیئر کی جانے والی تصاویر اور نئے بننے والے دوستوں کو خوبصورت انداز میں یکجا کرکے پیش کیا جائے گا۔ اسی طرح موسم کے اختتام پر بھی اس موسم میں فیس بک پر کی جانے والی تمام ایکٹیوٹی کو یکجا کیا جائے گا تاکہ صارفین خوشگوار یادوں کو تازہ رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ فیس بک ہر ماہ ایک مائل اسٹون پوسٹ بھی بنائے گا جس میں بتایا جائے گا کہ اس ماہ کتنے دوست بنائے ، کتنے لائک ملے ، پوسٹ کتنی بار شیئر ہوئی۔ واضح رہے کہ فیس بک پہلے بھی سال کے اختتام پر اس سال کا خلاصہ پیش کرتا ہے تاہم اب اسے مزید چھوٹے حصوں میں تقسیم کر کے پیش کیا جائے گا۔