Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ:کم کرایہ پر اپارٹمنٹ دلانے والا ایشیائی دھوکے باز گرفتار

شارجہ: کم کرایہ پر اپارٹمنٹ دلانے والا ایشیائی دھوکے باز گرفتار ہوگیا۔ شارجہ پولیس نے متعدد غیرملکیوں کے پیسے ہڑپ کرنے والے ایشیائی کو شارجہ میں گرفتار کیاہے۔ الامارات الیوم کی تفصیلات کے مطابق گرفتار شدہ شخص سوشل میڈیا کے ذریعہ کم کرایوں میں اپارٹمنٹ دلوانے کی تشہیر کرتار ہا۔ غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے اس سے رابطہ کرکے مکان کرایہ پر حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ملزم نے ان سے ایڈوانس کرایہ اور دیگر اخراجات وصول کرکے فرار ہوگیا تھا۔ اطلاع ملنے پر شارجہ پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: