Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات میں خیموں کی تنصیب آخری مرحلے میں

عرفات۔۔۔حج کے سب سے بڑے رکن وقوف عرفہ کے انتظامات نقطہ عروج کو پہنچ گئے۔متعلقہ کمپنیاں ، ادارے اور حج مشن عرفات میں نصب کئے جانیوالے خیموں کے انتظامات کو آخری شکل دینے لگے۔ کارکن 24گھنٹے خیمے نصب کرنے اور وہاں مطلوب سہولتیں فراہم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ مراکشی حاجیوں کے خیمے کے کارکن محمود ترکی نے بتایا کہ 25ذیقعدہ سے خیموں کی تنصیب کا کام شروع کیا گیا تھا۔ ہر خیمے کا رقبہ ایک جیسا نہیں ۔ بعض خیمے0 10سے زیادہ حاجیوں کیلئے تیار کئے جارہے ہیں ۔ ہر خیمے میں لو سے متاثرہ حاجیوں کیلئے الگ ایک کمرہ پارٹیشن کی شکل میں بنایا جارہا ہے۔

شیئر: