Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہدائے مصر کے اعزہ کا آب زمزم سے خیر مقدم

مکہ مکرمہ....شہدائے مصر کے رشتہ داروں کا مکہ مکرمہ پہنچنے پر گلدستوں اورآب زمزم سے خیر مقدم کیا گیا۔ امسال خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ضیافت میں مصری پولیس اور فورس کے شہداءکے اہل وعیال حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ 291افراد پر مشتمل پہلا کاررواں مقدس شہر پہنچ گیا۔ آب زمزم، گلدستوں اور اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے استقبال پر شہدائے مصر کے اہل وعیال آبدیدہ ہوگئے۔ کہنے لگے کہ مقدس شہر پہنچنے پر ہمیں جو خوشی ملی ہے وہ بیان سے باہر ہے۔
 

شیئر: