Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے دوران انٹرنیٹ بہتر کیسے ہو؟

دمام....مواصلاتی امور کے ماہرین نے بتایا ہے کہ حج موسم کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار برقرار رکھنے کیلئے 5 حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ انٹرنیٹ سروس کا ایک حصہ مشاعر مقدسہ منتقل کرنے کے باعث ان دنوں انٹرنیٹ کی رفتار کمزور ہوگئی ہے۔ دیگر کا کہناہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی سالانہ معمول بن چکی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ لاکھوں لوگ تعطیلات کے دوران ایک ہی وقت میں انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ دیگر نے توجہ دلائی کہ دراصل انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیاں مشاعر مقدسہ کی کوریج کیلئے موبائل ٹاورز پر انحصار کرتی ہیں۔ ماہرین نے اس امر پر زور دیا کہ حج موسم کے دوران انٹرنیٹ کے حجم میں اضافہ ضروری ہے۔ روایتی نیٹ ورک سروس پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ کمیونیکیشن بورڈ کے پیش کردہ منصوبے پر جلد از جلد عمل درآمد لازم ہے۔ ایس ٹی سی کمپنی نے 13لاکھ مکانات کیلئے 60فیصد کام اپنے حصے میں لینے کا اعلان کیا ہے۔
 

شیئر: