Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی نعرے بازی زمانہ جاہلیت کا عمل ہے، آل الشیخ

مکہ مکرمہ....وزیر اسلامی امور و دعوت ورہنمائی شیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ حج امور میں سیاسی اور جماعتی ہتھکنڈوں کا استعمال زمانہ جاہلیت کے طور طریقوں کے احیاءجیسا ہے۔ سعودی عرب کسی امتیاز او ر تفریق کے بغیر دنیا کے تمام ممالک کے حجاج کی خدمت کررہا ہے۔ سعود ی عرب ہر ملک ، ہر قبیلے ، ہر مسلک او رہر فرقے سے منسوب مسلمانوں کی خدمت کسی تفریق کے بغیر انجام دیتا ہے۔ انہوں نے مکہ مکرمہ میں خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے ممتاز رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 80ممالک کے عازمین کو شاہی ضیافت میں حج کرایا جارہاہے۔ آل شیخ نے توجہ دلائی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قبائلی، سیاسی اور جماعتی امور حج میں اٹھانے سے منع کیا ہے۔ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع ضروری ہے۔ حج نعرے بازیوں اور جماعتی نسبتوں کے پرچار کا دنگل نہیں۔ حج صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی توحید کا نعرہ بلند کرنے والا موسم ہے۔
 

شیئر: