ہنی سنگھ پاکستانی گلوکاروں کے معترف
ہندوستانی گلوکار ہنی سنگھ نے پاکستانی گلوکاروں علی سیٹھی ، علی حمزہ اور وقار احسان کی تعریف کی ہے ۔کوک اسٹوڈیو کے نئے گانے’’ تنک دھن‘‘میں علی سیٹھی سمیت دونوں گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایاہے۔ہنی سنگھ نے اپنی ایک ٹویٹ میں تینوں گلوکاروں کے متعلق لکھاکہ ان کی آواز میںرفیع کی جھلک ہے۔ ہنی کا کہنا ہےکہ موسیقی کی کوئی سرحد اور زباں نہیں ہوتی۔علی سیٹھی نے ہنی سنگھ کی اس تعریفی ٹویٹ کے جواب میں ان کا شکریہ اد کیا ہے۔