Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردم شماری میں اوورسیز پاکستانی شمار نہیں ہوئے

اسلام آباد....قائمہ کمیٹی برائے نجکاری و شماریات نے مردم شماری کی حتمی رپورٹ جلد جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مردم شماری میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو شمار نہیں کیا گیا۔منگل کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا ۔کمیٹی نے چھٹی مردم شماری کے نتائج ، مردم شماری کے طریقہ کار اور نتائج کے حوالے سے اعتراضات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ چیئرمین کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ مردم شماری پر17 ارب سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔ نتائج پر بے شمار اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں ۔ سیکرٹری شماریات رخسانہ یاسمین اور چیف شماریات آصف باجوہ نے قائمہ کمیٹی کو مردم شماری کے طریقہ کار اور نتائج کے بارے تفصیل میں سے آگاہ کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مردم شماری 2مرا حل میں فوج کی نگرانی میں مکمل کی گئی ۔ تمام فارمز کی ا سکینگ کا عمل جاری ہے ۔حتمی رپورٹ اپریل 2018 تک مرتب کر لی جائے گی ۔ مردم شماری کے لئے ملک کو 1.68 لاکھ بلاکس میں تقسیم کیا گیا۔ ایک بلاک میں 2 سو سے 250 گھر شامل تھے۔ گھر کے سربراہ کا شناختی کارڈ نمبر ریکارڈ کر کے رینڈم تصدیق کی گئی۔42 ہزار فارمز میں سے 8 فیصد عملی چیک کئے گئے۔ اراکین کمیٹی نے آبادی میں اضافہ کی شرح پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ 

 

شیئر: