Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی امداد کا آڈٹ کرایا جائے،چوہدر ی نثار

اسلام آباد... سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مطالبہ کیا ہے کہ امر یکہ سے 10 سال میں جتنی امداد آئی ، اس کا آڈٹ ہونا چاہیے۔ کولیشن سپورٹ فنڈ میں 500 ملین ڈالر کی بات کی جاتی ہے صرف 200 ملین ملتے ہیں۔پچھلے 20 سال میں پاکستان کو لاکھوں ڈالر نہیں مونگ پھلیاں ملی ہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان تعاون چاہتا ہے لیکن یہ تعاون یک طرفہ، اور دشمنوں کے ایجنڈے پر نہیں ہوسکتا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں حالات پاکستان کی وجہ سے خراب نہیں بلکہ لاغر حکومت کی وجہ سے ہیں جس کا ملک کے بڑے حصے پر کنٹرول ہی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہند کو اس معاملے میں شامل کرنا افغانستان کو غیرمستحکم کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ چپ رہنے سے بار بار قیمت ادا کرنا پڑی ہے لیکن اس مرتبہ سب یک زبان ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قرارداد سے کچھ نہیں ہوگا، بیانیہ بنائیں، وزارت خارجہ کو بلائیں، حکومت، اپوزیشن اور ادارے بیٹھیں اور یک زبان ہو کر جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہم سے پوچھ کر افغانستان نہیں آیا۔ اس کی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان نہیں۔واشنگٹن عسکریت پسندوں سے خود تو مذاکرات کرتا ہے لیکن پاکستان کرے تو مخالفت کرتا ہے۔ہم نے ڈر کر اپنے معاملات خراب کئے ۔
 

 

شیئر: