ریاض کے 15 اہم مقامات پر سابق آئمہ اور بادشاہوں کے ناموں کے سائن بورڈ نصب
اتوار 23 فروری 2025 19:17
میونسپلٹی نے شاہی احکام کے فوری بعد روڈ سائن کی تنصب کا آغاز کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے دارالحکومت کے 15 اہم سکوائرز کو سابق آئمہ اور بادشاہوں سے منسوب کرنے کے کام کا آغاز کردیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطاق شہر کے اہم مقامات پر سابق آئمہ اور بادشہوں کے ناموں کے روڈ سائن نصب کیے جا رہے ہیں۔
یہ اقدام سعودی ریاست کی تعمیر و ترقی، اپنی میراث کے تحفظ اور قومی شناخت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کرنے والی قومی شخصیات کو اعزاز قیادت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
سعودی قیادت کی ہدایت پر میونسپلٹی کی دو فیلڈ ٹیموں نے شاہی احکام کے فوری بعد روڈ سائن کی تنصب کا آغاز کیا۔ شاہی احکامات پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلیے نئے سگنلز کی تنصیب، سکوائر کے ناموں کو اپ ڈیٹ کرنا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ریاض شہر کے 15 اہم چوراہوں اور مقامات کو مملکت کے سابقہ آئمہ اور بادشاہوں کے ناموں پر رکھنے کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے شاہی احکامات صادر کیے تھے۔
یوم تاسیس کے موقع پر ریاض کے 15 سکوائر اور مقامات کو سابقہ آئمہ اور شاہوں کے نام دیے گئے ہیں ان میں امام محمد بن سعود، امام عبدالعزیز بن محمد، امام سعود بن عبدالعزیز، امام عبداللہ بن سعود چوک ، امام ترکی بن عبداللہ ، امام فیصل بن ترکی، امام عبداللہ بن فیصل، امام عبدالرحمان بن فیصل، شاہ عبدالعزیز، شاہ سعود، شاہ فیصل، شاہ فہد ، شاہ عبداللہ اور شاہ سلمان شامل ہیں۔
ہر برس 22 فروری کو مملکت کا یوم تاسیس منایا جاتا ہے یہ وہ دن ہے جب مملکت کے باقاعدہ قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔