Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے بلغاریہ کو 25 ٹن کھجوروں کا تحفہ

  سعودی عرب 2002 سے کھجوروں کے تحفے کا پروگرام چلا رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے مملکت کی طرف سے  بلغاریہ کو25 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ تحفہ بلغاریہ میں مملکت کے سفیر ڈاکٹر رامی العتیبی نے یہ تحفہ بلغاریہ کے مفتی اعظم ڈاکٹر مصطفی علی حاجی کے حوالے کیا۔ اس موقع پر دیگر حکام اور مرکز کے نمائندے بھی موجود تھے۔
کھجوروں کا یہ تحفہ سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مختلف شعبوں میں برادر اور دوست ملکوں کی مدد کے حوالے سے انسانی کوششوں کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ  سعودی عرب 2002 سے کھجوروں کے تحفے کا پروگرام چلا رہا ہے۔ اس کے تحت سالانہ چار ہزار ٹن کھجوریں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
کھجوروں کے تحفے کا پروگرام مملکت کے نخلستانوں کی کامیابی، برادر اور دوست ممالک کے ساتھ محبت کی علامت ہے۔

 

شیئر: