Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج (9ذو الحجہ) کیا کرنا ہے؟

آج سورج نکلنے کے بعد تلبیہ کہتے ہوئے عرفات کے لئے روانہ ہوں۔زوال کے بعد سے لے کر غروب آفتاب تک وقوف کا وقت ہے۔ممکن ہو تو حج کا خطبہ سماعت کریں۔ زوال کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں جمع تقدیم کے ساتھ ظہر کے وقت میں باجماعت ادا کریں ۔ نبی کریم  جبل رحمت کے قریب اترے تھے مگر پورا عرفات ہی ٹھہرنے کی جگہ ہے۔ قبلہ روہو کر زیادہ سے زیادہ ذکر اور دعائیں کریںتاہم پہاڑ پر چڑھنا مشروع نہیں ۔ غروب آفتاب کے بعد تلبیہ پکارتے ہوئے سکون و اطمینان سے عرفات سے مزدلفہ کے لئے نکلیں۔ غروب آفتاب سے پہلے نکلنا جائز نہیں۔
 
عرفات سے نکل کر رات مزدلفہ میں گزاریں۔ مغرب وعشاء کی نمازیں قصر کرکے جمع تاخیر کے ساتھ مزدلفہ پہنچ کر ادا کریں ۔ مزدلفہ میں دسویں کی رات گزارنا واجب ہے۔ راستہ میں تاخیرہو جائے تو حرج نہیں مگر وہاں جائیں ضرور اور نماز فجر اول وقت میں ادا کرنے کے بعد قبلہ رو ہوکر اگر ممکن ہو تو مسجدمشعر حرام کے پاس یا پھر کہیں بھی خوب دعائیں کریں ۔ جب صبح خوب روشن ہو جائے تو طلوع آفتاب سے قبل منیٰ کے لئے روانہ ہوجائیں ۔ کمزوروں ،بچوںاور عورتوں کو آدھی رات کے بعد مزدلفہ سے نکلنے کی اجازت ہے۔ کنکریاں مزدلفہ یا منیٰ کہیں سے بھی لے سکتے ہیں البتہ جمرات کے قریب سے استعمال شدہ کنکریاں اٹھاکر مارنا جائز نہیں ۔ 
 
 
 

شیئر: