انا ہزارےکی دوبارہ تحریک چلانے کی دھمکی
نئی دہلی۔۔۔۔۔لوک پال اور لو ک آیُکت کی تقرری نہ ہونے ، بدعنوانی کو روکنے کیلئے مضبوط قانون نہ بنائے جانے اور کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ پر عمل نہ ہونے سے ناراض سماجی کارکن انا ہزارے نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ وہ ان مطالبات پر دہلی میں پھر عوامی تحریک چلائیںگے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم کو تحریر کردہ ایک خط میں انہوں نے بدعنوانی کے خلاف چلائی گئی سابقہ عوامی تحریک کے پیش نظر اس وقت کی حکومت کے ذریعے بدعنوانی کیخلاف سخت قانون لائے جانے کی یقین دہانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کی حکومت نے اور اس کے بعد آئی نئی حکومت نے اپنے دور اقتدار کے 3برس گزر جانے کے باوجود کوئی اطمینان بخش اقدام نہیں کیا۔