Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہزاروں شہریوں اور تارکین نے مسجد نبوی شریف میں عید الاضحی ادا کی

مدینہ منورہ: ہزاروں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے مسجد نبوی شریف میں عید الاضحی کی نماز ادا کی اور عید کا خطبہ سنا۔ مسجد نبوی شریف کے اندرونی حصہ کے علاوہ چھت اور بیرونی صحن نمازیوں سے بھر گئے تھے۔ عید کی تعطیلات کے باعث ہزاروں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے مدینہ منورہ کا رخ کیا۔ اطلاعات کے مطابق مدینہ منورہ کے رہائشی ہوٹل زائرین سے بک ہوچکے تھے۔ عید کی نماز ادا کرنے کے لئے زائرین مسجد نبوی شریف میں سے اکثریث فجر سے حرم پہنچی ہوئی تھی۔ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ عید الاضحی کی نماز کے بعد روضہ رسول پر زائرین کی حاضری دی۔ ہزاروں زائرین کے استقبال کے لئے مسجد نبوی شریف انتظامیہ نے پیشگی تیاریاں کر رکھی تھیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: