Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہیں، چین

  بیجنگ ...چین نے پھر کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اوّل کے ملک کی حیثیت سے عظیم قربانیاں دی ہیں۔وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان کے کردار کو سمجھتے ہوئے اس کا بھرپور اعتراف کرنا چاہیے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ۔جنگ میں سب سے آ گے ہے۔ اس نے کئی برسوں تک دہشت گردی کے خلاف مثبت کوششیں اور بڑی قربانیاں دی ہیں۔ بین الاقومی برادری کو پاکستان کی کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ چین ، پاکستان اوردوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی سلامتی اوراستحکام کے تحفظ کیلئے تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے مسئلے پر ہند کے خدشات کا نوٹس لیا ہے لیکن ہم نہیں سمجھتے کہ اسے برکس اجلاس میں اٹھانا چاہیے۔

شیئر: