وزیر اعلیٰ یوپی کی جانب سے عیدالاضحی کی مبارکباد
لکھنؤ۔۔۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عیدالاضحی پر ریاست کے باشندوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ یہاں جاری ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ عید الاضحی کا تہوار سبھی کو مل جل کر رہنے اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ انہوں نے اس تہوار کو امن و بھائی چارے کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے۔