Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بےنظیر قتل کیس کا فیصلہ چیلنج کرینگے ،زرداری

نواب شاہ...سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کریں گے۔نواب شاہ میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے پر مطمئن نہیں ۔ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جج کو خوفزدہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وکلاءسے مشاورت کے بعد بے نظیر قتل کیس کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ دریں اثناءقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے سے مطمئن نہیں۔ پیپلزپارٹی کو مقدمے میں فریق نہیں بننے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی تاریخ ہے کہ غیر حاضر ملزم کو سزا سنادی جاتی ہے۔ پرویز مشرف کو سزا نہیں سنائی گئی باہر جانے دیا گیا۔فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بےنظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 5 گرفتار ملزمان کو بری جبکہ سابق سٹی پولیس افسرخرم شہزاد اور سابق ایس پی سعود عزیز کو 17، 17 سال قید کی سزا اور سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

 

شیئر: