ملتان...سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ عیدکے بعد قانونی ماہرین بے نطیربھٹو قتل کیس کاجائزہ لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کیس کے فیصلے پر تحفظات ہیں۔وہ نماز عید کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور اثاثے محفوظ ہیں ۔ امریکہ سمیت سب ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو پارٹی لیڈر شپ سے کوئی تحفظات نہیں۔ آئندہ الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کی جائیں۔ ایک عرصہ سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن ریفارمز کریں۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کے پورے ملک کے دورے کامیاب رہے ہیں ۔ جلد جنوبی پنجاب کا بھی دورہ کریں گے۔ انہوںنے مزیدکہاکہ امریکہ کی دھمکی کے بعد پارلیمنٹ کے سیشن میں امریکہ کو دو ٹوک جواب دیا گیا ہے۔دہشت گردی میں امریکہ اور پاکستان اتحادی ہیں۔ مذکرات کے ذریعے معاملات طے ہونے چا ہئیں۔