Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برسوں کی تمنا امسال پوری ہوئی، رقم جمع کرنے میں 2 سال لگے

منیٰ ..... معمر ہندوستانی حاجی کا کہنا ہے کہ برسوں کی مراد پوری ہو گئی ۔ امسال مقدس سرزمین پر آکر اسلام کا پانچواں رکن ادا کرنے کے قابل ہو گیا ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ شرف قبولیت بخشے ۔ ہندوستان سے آنے والے معمر حاجی نے بتایا کہ برسوں سے اسکی خواہش تھی کہ وہ بھی فریضہ¿ حج ادا کرے مگر جیب اجازت نہیں دیتی تھی ۔انہوںنے بتایا کہ میں ہندوستان کے ایک چھوٹے سے گاﺅں میں کھیتی باڑی کرتا ہوں ۔اس سے اتنی آمدنی نہیں ہوتی تھی کہ میں فریضہ حج ادا کرسکوں ۔ بیٹی بھی جوان ہو گئی تھی۔ اس کے فرض سے بھی سبکدوش ہونا تھا ۔ عرصے سے شدید خواہش تھی کہ فریضہ حج ادا کروں۔ 2 برس قبل میری اکلوتی بیٹی اپنے گھر کی ہوئی تو میں نے حج کے ارادے سے رقم جمع کرنا شروع کردی ۔ 2 برس میں میرے پاس حج کےلئے 13 ہزار ریال کے مساوی رقم جمع ہوگئی تو میں نے حج کےلئے درخواست جمع کروائی۔ خوش قسمتی سے امسال میرا نام قرعہ میں نکل آیا۔ اس طرح میری برسوں کی تمنا پوری ہوئی اور میں نے حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔ اب دعا ہے کہ دیگر مناسک بھی بخیر و خوبی ادا کرسکوں۔

شیئر: