Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان:منشیات اسمگلر گرفتار، ساتھی ہلاک

جازان: سعودی عرب اور یمن کی سرحد کے ذریعہ منشیات اسمگل کرنے والا غیرملکی زخمی ہوکر گرفتار ہوگیا اور جبکہ اس کا ساتھی ہلاک ہوگیا۔ ادارہ مجاہدین کے ترجمان خالد عبد اللہ بن قزیز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے پہلے دن سعودی عرب اور یمن کی سرحد کے قریب منشیات اسمگل کرنے والے دو افراد کا سراغ ملا جن کا تعلق افریقی ملک سے تھا۔ فورس کا اسمگلروں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اسمگلر زخمی جبکہ دوسرا ہلاک ہوگیا۔ ان کے قبضے سے 51کلو حشیش ضبط ہوئی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: