Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک :حجاج کی روانگی شروع، 10 ہزار کا ایگزٹ لگایا جاچکا

تبوک ..... ریجنل ڈائریکٹر جوازات بریگیڈئیر جنرل سعید القحطانی نے کہاہے کہ حجاج کی اپنے وطن روانگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ۔ تبوک کی سرحدی چوکی العمار پر جوازات کے کاﺅنٹرز 24 گھنٹے کام کررہے ہیں تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ سعودی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل القحطانی نے مزید کہا کہ اب تک 10 ہزار سے زائد حجاج کرام کا ایگزٹ لگایا جاچکا ہے جن میں اردنی ، فلسطینی ، پاکستانی ، ہندوستانی اور دیگر ممالک کے شہری شامل ہیںجو العمار چیک پوسٹ سے مملکت آئے تھے ۔ امسال العمار چیک پوسٹ سے آنے والوں کی تعداد 35 ہزار تھی جن میں 12 ممالک کے شہری شامل تھے ۔ گورنر تبوک ریجن شہزادہ فہد بن سلطان کی خصوصی ہدایات پر حجاج کرام کو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ اس ضمن میں چیک پوسٹ پر اضافی عملہ بھی متعین کیا گیا ہے جبکہ کاﺅنٹرز پر اعلیٰ تربیت یافتہ عملہ متعین ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

شیئر: