Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لمبا قد جی کا جنجال

اسٹاک ہوم۔۔۔۔اگرچہ لانبے شخص کو ہر شخص پسند کرتا ہے لیکن اس کی کچھ خرابیاں بھی ہیں۔ 6فٹ 2انچ طویل القامت شخص کے خون میں ایسے لوتھڑے پیدا ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں اسے دل کا حملہ ہوسکتا ہے۔ سویڈن کی یونیورسٹی کے ماہرین نے 2.7ملین لوگوں کے اعدادو شمار کا جائزہ لیکر بتایا کہ اونچا قد، دل اور فالج کے حملے میں قریبی تعلق پایا جاتاہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف اس وجہ سے ہے  کہ ایسے لانبے قد کے لوگوں کی ٹانگیں لمبی ہوتی ہیں اور شریانیں بھی۔سویڈن کے محققین نے خواتین اور مردوں کے الگ الگ اعدادو شمار پر تحقیق کی ۔ ایسے لوگوں کی عمریں 30سے 45سال تک تھیں۔ایسے لوگ جن کے قد 5فٹ 3انچ تھے انہیں 6.2فٹ یا اس سے زیادہ کے لوگوں کے مقابلے میں خون میں لوتھڑے جمنے کا خطرہ کم تھا۔یہی بات خواتین پر بھی صادق آتی تھی۔

شیئر: