Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے نے آنر وی 9 پلے لانچ کر دیا

ہواوے کے برانڈ آنر نے اپنا نیا اسمارٹ فون وی 9 پلے لانچ کر دیا ہے۔ فون کو چائنہ میں لانچ کیا گیا ہے اور اسے 12 ستمبر کو فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔فون کا ڈسپلے 5.2 انچ کا ہے۔ اس میں اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، فنگر پرنٹ اسکینر ، 13 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ ، ایل ای ڈی فلیش اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ موجود ہے۔فون کو 3 جی بی اور 4 جی بی ریم کے ساتھ دو ورژن میں پیش کیا گیا ہے ،اسکے ساتھ ساتھ 32 جی بی انٹرنل میموری موجود ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسکا فنگر پرنٹ اسکینر محض اعشاریہ 4 سیکنڈ میں فون ان لاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میٹل یونی باڈی والے اس فون میں ہوم بٹن شامل نہیں کیا گیا۔ پاور اور والیوم کے لئے فون کی دائیں جانب بٹن دیئے گئے ہیں۔ فون کی دائیں اور بائیں جانب بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں۔فون کی بیٹری 3000 میگا واٹ آورز کی ہے۔ اسکا ٹاک ٹائم 16 گھنٹے اور اسٹینڈ بائے ٹائم 15 دن ہے۔اسمارٹ فون کو گولڈ ، روز گولڈ ، ریڈ ، بلیو اور بلیک کلر میں پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: