Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی باغیوں نے وزراءکے گھر لوٹ لئے

صنعا ء..... حوثی اور معزول علی صالح کے ہمنواﺅں نے صنعاء کی معروف شاہراہ الخمسین پر واقع وزیر اطلاعات معمر ا لاریانی کا گھر لوٹ لیا۔آئینی حکومت کے باغی عناصر وزیر داخلہ میجر جنرل حسین عرب کے گھر میں بھی گھس گئے اور صنعا ءمیں واقع انکے گھر کا فرنیچر اٹھا کر لے گئے۔ یمن کے وزیر اطلاعات نے یمنی خبررساں ادارے سبا سے گفتگو میں کہا کہ باغیوں نے انکے چوکیدار کو اغوا کرکے گھر کے دروازے توڑے اور گھر کا سارا سامان اٹھا کر لے گئے۔
 

شیئر: