Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسنگ سپر لیگ کا آغاز لاہور سے کروں گا، عامر خان

لاہور:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں کرائی جانے والی باکسنگ سپر لیگ کا آغاز لاہور سے کیا جائے۔باکسر عامر خان نے 4 ستمبر کو پاکستان میں باکسنگ سپر لیگ کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ سپر لیگ میں 8 شہروں کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔باکسر عامر خان کے مطابق باکسنگ سپر لیگ کی ہر ٹیم میں ایک خاتون باکسر بھی ہوگی جبکہ لیگ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی ٹیمیں بنائی جائیں گی۔ گزشتہ روز لاہور میں عامر خان نے کہا کہ خاندانی مسائل کے بعد پاکستان آکر سکون محسوس کر رہا ہوں اور امید ہے کہ یہ مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا آبائی وطن ہے اور میں یہاں باکسنگ کا فروغ چاہتا ہوں۔عامر خان کا کہنا تھا کہ اگرہند میں باکسنگ ہوسکتی ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں جبکہ یہاں ہند کی نسبت سے زیادہ ٹیلنٹ ہے۔عامر خان نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ 

شیئر: