Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشین حاجیوں کو مکہ میں شادی نہ کرنے کی ہدایت

قاہرہ ....ملائیشیا کی نائب وزیر سیاحت و ثقافت ماس ارمیاتی شمس الدین نے ملائیشیائی حجاج سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں شادی کا کوئی پروگرام نہ بنائیں۔ ملائیشیا کے بعض حجاج مناسک حج کی ادائیگی کے بعد ارض مقدس میں شادی کی تقریب کا اہتمام کرتے ہیں۔ ملائیشیائی حکومت چاہتی ہے کہ وہ اس قسم کی کوئی تقریب سعودی عرب میں نہ کریں۔ اسکے 2 اسباب ہیں۔ پہلا تو یہ کہ سعودی قوانین کے حوالے سے یہ اقدام درست نہیں۔دوسرا سبب یہ ہے کہ انہیں اس قسم کی شادیوں کے اندراج میں وطن پہنچنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔
 

شیئر: