ریاض .... گزشتہ 3برسوں کے دوران 483غیر ملکی کمپنیوں نے سعودی عرب میں 28ارب ریال کا سرمایہ لگایا۔2014 ءسے 2016ءتک غیر ملکی کمپنیاں مملکت پہنچیں۔ یہ مملکت میں سرگرم عمل کُل غیر ملکی کمپنیوںکا 11فیصد ہیں۔2016ءکے آخر میں مملکت میں غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ29ہزار 9تک پہنچ گئی۔ 3برسوں میں 12فیصد کا اضافہ ہوا۔