Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارما لاطینی امریکی ملک ہیٹی سے ٹکرا گیا

    پورٹ او پرنس  ۔۔۔۔۔۔ تباہ کن سمندری طوفان ارما لاطینی امریکی ملک ہیٹی کے وسطے شہر میرے بالیز سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک، ایک لاپتہ اور سترہ زخمی ہو گئے۔ ہیٹی کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق طوفان سے پانچ سو گھر سیلابی پانی سے متاثر ہوئے جبکہ آٹھ ہزار خاندان بے گھر ہو گئے۔ ہیٹی کے وزیراعظم گائے لافونٹینٹ نے طوفان سے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لئے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

شیئر: