Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پوری دنیا میں مستحق افراد کی امداد کرتاہے ، نواف سعید الماکی

 اسلام آباد .... پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف سعید الماکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پوری دنیا میں بلاامتیاز رنگ ونسل اور دین مستحقین افراد کی امداد کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔ سعودی سفار تخانے میں دوجڑواں بچیوں کی علیحدگی کے کامیاب آپریشن کے بعد ہونے والی ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے علاقے سوات کے شہری نثار کی دوجڑواں بچیوں کے پیٹ پیدائش کے وقت سے جڑے ہوئے تھے ۔انسانی ہمدردی کے پیش نظر سعودی سفارت خانے کی سفارش پر ان بچیوں کو انکے والدین کے ہمراہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر شاہ عبداللہ چلڈرن اسپتال ، ریاض میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔انہوںنے بتایاکہ5 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد ان بچیوںکو علیحدہ کیا گیا ۔مملکت اس قسم کے40 آپریشن کرواچکا ہے۔ بچیوں کے والد محمد نثار نے اس سلسلے میں سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ غربت کی وجہ سے آپریشن کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا تھا۔ فاطمہ اور مشعل کو زندہ دیکھ کر  اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ سعودی سفیر نے بتایا کہ آپریشن پر کل 3 لاکھ سعودی ریا ل خرچ ہو ئے ہیں۔پاکستانی بھائیوںکی مدد کیلئے سعودیہ نے نمایاں کردار اداکیا ہے۔ تقریب کے اختتام پر بچیوں کے والدین کو تحائف بھی دیئے گئے۔ 

شیئر: