Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل واچ سیریز 3 لانچ کر دی گئی

کیلیفورنیا میں منعقد تقریب میں ایپل واچ سیریز 3 کو باقاعدہ لانچ کر دیا ہے۔ اس واچ میں فورجی ایل ٹی سیلولر کنکشن دیا گیا ہے جسکے ذریعے فون کال یا میسج کرنے کے لئے آئی فون سے کنیکٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔واچ میں ایک الیکٹرون سم کارڈ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سیلولر کنکشن کے ذریعے ایپل میوزک سے براہ راست موسیقی بھی سنی جا سکے گی۔اس واچ میں ایپل کی پچھلی اسمارٹ واچز کی نسبت زیادہ بہتر وائی فائی موجود ہے اور اس کا وزن بھی سیگر اسمارٹ واچز کے برابر ہی ہے ۔ ایپل کے مطابق ایپل واچ کےلئے آپریٹنگ سسٹم واچ آئی او ایس فور کو  19 ستمبر سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔ اس وقت اسمارٹ واچ کی قیمت سیلولر فنکشن کے بغیر 329 ڈالر ہے اور سیلولر کنکشن کے ساتھ اس کی قیمت 399 ڈالر ہوگی ۔یہ واچ مختلف ممالک میں 22 ستمبر سے دستیاب ہوگی۔
 
 

شیئر: