Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کے جرائم میں گرفتار یمنی 289ہوگئے

 ریاض.... دہشت گردی کے جرائم میں ملوث289یمنی گرفتار کر لئے گئے۔ ان میں سے 56مجرم ثابت ہو گئے۔ ان کے خلاف سزائیں سنا دی گئیں۔ 233سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ مکمل ہونے پر پبلک پراسیکیوشن کے افسران انہیں عدالت میں پیش کر دیں گے۔تفصیلات کے مطابق 2003ءمیں دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ایک یمنی گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے 19برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ القاعدہ تنظیم کے کیمپوں میں اسلحہ کے استعمال کی تربیت دیتا تھا۔ اس نے ایک شخص کو ینبع آئل ریفائنری ، مملکت میں پائپ لائن اور خلیج میں امریکی جنگی جہاز پر حملے کی تربیت دی تھی۔

شیئر: