اداکارہ نوراور شوہر ولی حامد کو آخری موقع
جمعرات 14 ستمبر 2017 3:00
اداکارہ نور کے خلع کے معاملے پر عدالت نے ادکارہ اور شوہر ولی حامد کو صلح کا آخری موقع دے دیا ہے۔ اداکارہ نور کی طرف سے دائر خلع کی درخواست کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی جس میں اداکارہ کا اپنے شوہر ولی حامد کے ساتھ تنازع حل نہ ہو سکا جب کہ دوران سماعت عدالت نے فریقین کو آپس میں صلح کی بات چیت کے لئے 15 منٹ کا وقت بھی دیا۔مقامی عدالت کے جج نے اداکارہ نور اور شوہر ولی حامد کو ایک اور موقع دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شاید فریقین ایک ساتھ رہنے پر رضامند ہو جائیں۔ کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ دوسری جانب اداکارہ نور کا کہنا ہے کہ تعلقات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ واپسی کا امکان نہیں جب کہ ولی حامد اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات دوبارہ سے استوار کرنا چاہتے ہیں۔