Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل فوٹوز میں گوگل لینس فیچر کا اضافہ

گوگل نے گوگل فوٹوز کے لئے نئی اپ ڈیٹس جاری کر دی ہیں اور ان اپ ڈیٹس میں گوگل لینس کا نیا فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے جو تصاویر کا تجزیہ کر کے ضروری معلومات کا ریکارڈ رکھ سکے گا۔ مثال کے طور پر اگر آپ ایک پوسٹر کی تصویر لیتے ہیں تو یہ لینس پوسٹر میں دی گئی تاریخ کو کلینڈر میں محفوظ کر لے گا۔اسکے علاوہ کسی بھی تصویر سے متعلقہ معلومات لینس کی مدد سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر ایفل ٹاور کی تصویر لی جائے تو گوگل لینس اسے پہچان کر ٹاور کا نام اور اس سے متعلقہ تمام معلومات جو گوگل پر موجود ہیں ظاہر کر دے گا۔اس فیچر کی مدد سے کتابوں ، خاص مقامات ، موویز ، عمارات اور میوزک وغیرہ کو اسکین کیا جا سکے گا۔ صارفین جلد ہی اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔
 

شیئر: