غریب خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم
حیدرآباد۔۔۔۔تلنگانہ حکومت کی جانب سے غریب خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم آغاز پیر 18ستمبر سے ہوگا۔گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ 20 ستمبر تک 60لاکھ 60ہزار 839ساڑ یاں تقسیم کی جائیں گی ۔ہر بلدی وارڈکیلئے ڈپٹی انجینیئر ، بلدیہ کے اے سی پی اور میڈیکل افسر کو انچارج بنایا گیا ہے۔ساتھ ہی 84سوپر وائزری کمیٹیوں کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ضرورت مند خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ ان ساڑیوں کے حصول کیلئے فوڈ سیکیوریٹی کارڈ،آدھار کار ڈ یا پھر تصویری شناختی کارڈ ساتھ لائیں ۔