کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔ ایک اور پتنگ کٹ گئی۔پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سچائی کی وجہ سے لوگ شامل ہوتے جارہے ہیں۔ ایسے تمام لوگ جو انتظار کررہے ہیں انہیں بھی پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پانا مہ کیس کے فیصلے کے بعد عجیب بحرانی کیفیت پیدا ہوچکی ہے۔ موجودہ وزیر اعظم خود کو وزیر اعظم نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ نواز شریف ہی وزیر اعظم ہیں۔ ملکی اداروں کو غلط ثابت کرنے کی مہم بھی جاری ہے۔اس موقع پر انیس قائم خانی اور رضا ہارون سمیت دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔