امارات میں یکم محرم کو عام تعطیل ہوگی
ابوظبی: نئے ہجری سال کی مناسبت سے یکم محرم کو متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل ہوگی۔ادارہ انسانی وسائل نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبر قوانین کے مطابق یکم محرم الحرام کو تمام سرکاری ونجی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔ ادارے نے کہا ہے کہ نجی اداروں اور سرکاری شعبوں کے ملازمین کو تعطیل کے دن کی تنخواہ ملے گی۔ ادارے نے کہا ہے کہ نئے سال کی مناسبت سے متحدہ عرب امارات کی حکومت شہریوں اور تارکین کو مبارکباد دیتی ہے۔