Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان عباسی نیو یارک پہنچ گئے

نیویارک ...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے۔ امر یکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے استقبال کیا۔شاہد خاقان اپنے دورے میں نائب امریکی صدرمائیک پنس، سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے ملاقات کریں گے۔امریکی نائب صدر سے ملاقات میں ٹرمپ کی افغان پالیسی اور پاکستان سے متعلق سخت موقف پر بات ہوگی۔وزیراعظم کشمیر اور روہنگیا مسلمانوں پر مظالم پر ہونے والے او آ ئی سی رابطہ گروپ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے پہلی مرتبہ خطاب کریں گے۔کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 

شیئر: