گیامیں شمسی پاورپلانٹ پرنکسلیوں کا حملہ
گیا۔۔۔۔بہار کے گیا ضلع میں آمس تھانہ حلقہ کے ساؤں کلا گاؤں میں زیر تعمیر سولر پاورپلانٹ کونکسلیوں نے ڈائنامائٹ سے اڑا دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایم سی سی کے نکسلیوں کا مسلح دستہ ساؤں کلا گاؤں واقع شمسی توانائی پلانٹ پر پہنچا اور وہاں تعینات 2اہلکاروں کو اپنے قابو میں کرکے پورے پروجیکٹ کو دھماکہ سے اڑا دیا۔اس دوران نکسلیوں نے پروجیکٹ کے دفتر میں بھی آگ لگا دی۔ 2ملازمین کو زدوکوب بھی کیا۔ واقعہ کی اطلاع پر آمس تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ارون کمار نے بتایا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔