Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے عبداللہ گل کی ملاقات

ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے ترکی کے سابق صدر عبداللہ گل نے بدھ کو جدہ کے قصر السلام میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں نے اس موقع پر گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز، وزیرمملکت ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیرمملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر نزار مدنی اور مملکت میں متعین ترک سفیر یونس دمیرار کی موجودگی میں تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: