Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اخبار میں مزاحیہ کارٹون پر رشی کپور برہم

 
بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپورنے نجی اخبار سے سخت بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زند گی میں ایسا گھٹیا مذاق آج تک نہیں پڑھا۔ ”آر کے سٹوڈیو“ میں آگ لگنے پر نجی اخبار نے مزاحیہ کارٹون چھاپے تھے جس میں لکھا تھا آگ اچھی ہوتی ہے۔ میں نے اپنی زندگی کی شروعات بھی آگ سے ہی کی تھی۔رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے ایسا گھٹیا مذاق آج تک نہیں دیکھاتاہم ا انہوں نے سٹوڈیو میں آگ لگنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یادگار ملبوسات دوبارہ تیار نہیں کئے جا سکتے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: