Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیائی کو لوٹنے والے 3افراد گرفتار

جدہ ..... مکہ مکرمہ پولیس نے گھر سے نکلتے وقت مقیم ایشیائی کو لوٹنے والے3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک ایشیائی اپنے گھر سے نکل رہا تھا۔ اچانک نامعلوم افراد نے ہتھیار کے بل پر اسے لوٹ لیا۔ کندرہ پولیس اسٹیشن نے شکایت پر حملہ آوروںکی نشاندہی، تلاش اورگرفتاری کا پروگرام تیار کیا۔ متعلقہ ٹیم نے 3ملزمان کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ رہزنی میں استعمال ہونے والے ہتھیار اور مسروقہ اشیاءبھی انکے گھر سے برآمد کرلی گئیں۔
 

شیئر: