Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذیابیطس کنٹرول کرنے کیلئے نیا مشورہ

لندن ...برطانیہ میں ذیابیطس کے مریضوں پر سالانہ قومی خزانے سے 9 بلین پونڈ خرچ ہوتے ہیں۔ اب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مٹاپے کا شکار 20لاکھ افراد کو صرف بسکٹ کھانے او رورزش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔40 اور 50سال کی عمر کے درمیان کے لوگوں کو ایک سوالنامہ دیا گیا اور کہا گیا کہ وہ اسے بھر کر ڈاکٹروںکے پاس لائیں۔ جن لوگوں کو ذیابیطس کا زیادہ خطرہ ہوگا انہیں 435پونڈ دیئے جائیں گے جو وہ ورزش کی کلاس اٹینڈ کرنے پر صرف کرینگے۔ ٹیکس دہندگان سے اس سلسلے میں اربوں بلین پونڈ وصول کئے جائیں گے۔ ڈاکٹروں نے اس نئی اسکیم پر تنقید کی ہے او رکہا کہ اس سے قیمتی وسائل برباد ہونگے۔برطانیہ میں ذیابیطس پر سالانہ 9بلین پونڈ خرچ ہوتے ہیں۔

شیئر: