Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مٹن یخنی پلاؤ کیسے بنائیں؟

 
اجزاء:
بکرے کا گوشت 
زیرہ 
ثابت دھنیہ
سو نف
ثابت کالی مرچ
ہری الائچی
دارچینی
پیاز
لہسن
دہی
 
ترکیب:
 ململ کا ایک کپڑا لیں اس میں زیرہ ، کھانے کا چمچ ، ثابت دھنیہ ایک چمچ ، سونف ایک چمچ ، ثابت کالی مرچ ایک چمچ ، لونگ 7-6 عدد ،ہری الائچی 5-4 عدداور دار چینی 3 عدد ڈال کر باندھ دیں۔ 
 
گوشت کو پانی میں ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں ،اس میں کپڑے میں بندھے تمام مصالحہ جات ، لہسن ، پیاز اور نمک ڈال کر ابال لیں اور گوشت گلنے تک پکائیں۔ گوشت گل جانے پر یخنی چھان لیں اور گوشت الگ کر لیں۔
 
اب آھا کپ تیل میں ایک درمیانی سائز پیاز ، آدحا چمچ ثابت کالی مرچ ، 4-3 عدد ہری الائچی ، 4 عدد لونگ اور آدھا چمچ زیرہ شامل کر کے پیاز براو¿ن ہونے تک بھونیں ۔ اس میں 6-5 عدد کٹی ہری مرچ ،گوشت اور چمچ لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھرایک کپ دہی ، حسب ذائقہ نمک اور آدھا چمچ پسی کالی مرچ شامل کر کے 3-2 منٹ تک پکائیں ۔ 
 
 اب اس میں مٹن یخنی شامل کرکے ابال آنے تک پکائیں۔ اس آمیزے میں چاول ( پہلے سے گیلے کیے ہوئے ) شامل کر دیں۔ اسے پانی خشک ہونے تک پکائیں اور پھر 10-8 منٹ تک دم دے دیں
 
 مزیدار مٹن یخنی پلاو تیار ہے۔ 
 
 

شیئر: