ایران کا میزائل پروگرام تشویشناک ہے، قرقاش
جنیوا ۔۔۔۔۔امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے واضح کیا ہے کہ ایران کا نیا میزائل پروگرام انتہائی تشویشناک ہے۔ ایران میزائلوں کو جدید خطوط پر استوا ر کررہا ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ کئے گئے عہدوپیمان کی پابندی کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں۔ قرقاش نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تشویش کا پہلو ایران کا وہ عزم بھی ہے جس کا اظہاراُس نے یہ کہہ کر کیا کہ وہ خطے میں اپنے اوپر کسی پابندی کی اجازت نہیں دیگا۔ایسا لگتا ہے کہ ایران توسیع پسندانہ پالیسی سے دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں لہذا خطے میں ایران کی دخل اندازیوں کی پالیسی کو لگام لگانا ہی پڑیگی۔