Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی نوجوانوں کی شرارت،پینگوئن، کارٹون کے عشق میں مبتلا

ٹوکیو..... ٹوکیو کے نواحی علاقے میاشیرو کے چڑیا گھر کی سیر کو آئے ہوئے نوجوانوں کو ایک نئی شرار ت کی سوجھی اور انہوں نے چڑیا گھر میں موجود پینگوئن کو بے وقوف بنانے کا فیصلہ کیا۔ بہت سوچ بچا ر کے بعد انہوں نے کارٹون کے ایک کردار کا کارڈ بورڈ کٹ آﺅٹ تیار کیا اور پینگوئن کو دکھانے کیلئے کئی جگہوں پر کارٹونوں کو نصب کردیا۔ اپنے درمیان ایک خوبصورت شکل والی مخلوق کو دیکھ کر پینگوئن بہت حیران ہوئی جب نوجوانوں کو پتہ چلا کہ پینگوئن حیران ہورہی ہے تو انہوں نے آئے دن ایسے کٹ آﺅٹ بناکر پینگوئن کے آس پاس نصب کرنا شروع کردیا۔ پینگوئن اپنی معصومیت او ر بھول پن کی وجہ سے کارٹونز کے ان کٹ آﺅٹس کو حقیقی پیکر سمجھتا رہا اور رفتہ رفتہ اس کے عشق میں مبتلا ہوگیا۔ نوجوانوں کو جب اسکی ذہنی حالت کا علم ہوا تو انہوں نے کئی دن تک صورتحال سے لطف لینے کا سلسلہ جاری رکھا ۔ واضح ہو کہ نوجوانوں کی حرکت کا شکار ہونے والی بے وقوف پینگوئن کی عمر 20سال بتائی جاتی ہے مگر محبت کے جذبے نے اسے اتنا اندھا کردیا تھا کہ اس کے لئے کارڈبورڈ کٹ آﺅٹ اور زندہ پیکر میں تمیز کرنا مشکل ہوگیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ پینگوئن گزشتہ 10سال سے تن تنہا زندگی گزار رہا تھا۔ 10سال قبل اسکی ساتھی مادہ پینگوئن اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی تاہم اب خود کو بہلانے کیلئے اس نے ان کٹ آﺅٹس کا سہارا لیا۔ابھی یہ سلسلہ چل ہی رہا تھا کہ ایک زور دار طوفان آیا جس سے کارٹون کٹ آﺅٹ ہوا میں اڑ گئے اور پھر پینگوئن کی تنہائی دوبارہ شروع ہوگئی اور سراپا ملال اور اندوہ بن کر رہ گئی۔ نوجوانوں کیلئے شرارت کرنا تو آسان کام تھا مگر اب رنجیدہ پینگوئن کو بہلانا انکے بس میں نہیں تھا۔ دوسرے دیکھنے والے بھی پینگوئن کی اس حالت پر اظہار افسوس کرتے رہے۔

شیئر: