Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت محنت نے تحفظ اجرت تدابیر کا اعلان کر دیا

 یاض..... وزارت محنت و سماجی فروغ نے تحفظ اجرت تدابیر کا اعلان کر دیا۔ کمپنیوں و نجی اداروں کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام کارکنان کے بینک اکاﺅنٹ کی فہرست تیارکریں یا اکاﺅنٹ نہ رکھنے والے کارکنان کے حوالے سے تنخواہ کارڈ جاری کریں۔ مقررہ زبان میں ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی کا چارٹ بنائیں۔ ماہانہ تنخواہ بینک بھیجنے کی فائل بنائیں اور تنخواہ کی ادائیگی کے بعد دستاویز اپنے پاس رکھیں۔ وزارت محنت کو اپنی کارکردگی سے مطلع کرنے کیلئے ای اکاﺅنٹ پر جا کر تنخواہوں کی ادائیگی کی فائل تحفظ اجرت پروگرام کی ویب سائٹ پر لوڈ کر دیں۔ ملازمین کی تنخواہوں کے کوائف ہر ماہ اپ ڈیٹ کئے جائیں۔ 

شیئر: