Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم سن غوطہ خور کا یوم الوطنی پر اظہار محبت

تبوک .... دنیا میں سب سے کم عمر غوطہ خور کا لقب حاصل کرنے والے بتال عبدالرحمن الاحمری نے یوم الوطنی کے موقع پر تبوک میں سمندر کی تہہ میں جاکر وطن سے محبت کا اظہار کیا ۔ سبق نیوز کے مطابق بتال نے سمندر کی گہرائی میں پہنچ کر سعودی عر ب کا پرچم لہرایا دوسرے ہاتھ میں اس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی تصویر اٹھائی ہوئی تھی۔کم سن بتال کا کہنا تھا کہ اس نے 2برس قبل جب اس کی عمر 5 سال تھی غوطہ خوری کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔ اس کا کہنا تھا کہ غوطہ خوری کے شوق کو دیکھتے ہوئے اسکے اساتذہ نے ہمیشہ اس کی حوصلہ افزائی کی ۔ 

شیئر: