آگرہ - گوالیار پسنجر ٹرین کی بوگی پٹری سے اتری
آگرہ ۔۔۔۔اترپردیش میں آگرہ کے کینٹ اسٹیشن کے قریب آگرہ گوالیار پسنجر ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر جانے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ آگرہ سے گوالیار جانے والی پسنجر ٹرین یارڈ سے اسٹیشن کی طرف آرہی تھی ،اسی دوران ایک بوگی پٹری سے اتر گئی ۔اس حادثے کے بعد ٹرین کو منسوخ کردیا گیا جس سے سیکڑوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ٹرین مسافرو ں سے خالی ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد بوگیاں پٹری سے ہٹا دی گئیں اور معاملے کے تحقیقات کی جارہی ہے۔