Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممتازپی جی کالج میں کھیلوں کا مقابلہ

لکھنؤ۔۔۔۔۔۔ممتاز پی جی کالج میں’’ممتاز ڈے ‘‘کی مناسبت سے400 اور 200میٹردوڑ، ہائی جمپ، لانگ جمپ،بھالاپھینک ، رسہ کشی مقابلوں میں طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا۔ کالج کے منیجرظفریاب جیلانی  ایڈوکیٹ نے  اول ،دوم اور سوم آنے والے طلباء وطالبات کوانعامات سے نوازا۔ اس موقع پرانہوں نے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے محنت اور لگن سے آگے بڑھنے کامشورہ دیا۔مقابلہ ڈاکٹرنسیم احمد خان، لیکچرر فزیکل ایجوکیشن کی نگرانی میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر عتیق احمدفاروقی نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب میں مجلس انتظامیہ کے رکن فضل عالم ایڈوکیٹ ،جناب مشرف حسین صاحب ،ڈاکٹرمحمد ضمیر صاحب،جناب غفران نسیم صاحب، جناب فضل الباری صاحب، پراکٹرڈاکٹرفیاض احمد قدوائی سمیت اساتذہ اور کالج کے عملے نے شرکت کی۔مقابلے میں آرٹس ،سائنس اورکامرس فیکلٹی کے طلباء وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 

شیئر: